جرائم و حادثات

جو ا کھیلنے والوں سے رشوت لیتے ہوئے سب انسپکٹر پکڑا گیا۔ تلنگانہ ورنگل کمشنریٹ میں واقعہ

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ ورنگل پولیس کمشنریٹ کے حدود میں واقع کے یو سی پولیس اسٹیشن کے ایس آئی شری کانت جمعرات کے روز رشوت لیتے ہوئے اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کے ہاتھوں پکڑے گئے۔

 

ورنگل رینج اے سی بی ڈی ایس پی سامبیا کے مطابق گزشتہ سال 29 دسمبر کو گوپال پور کے ایک مکان میں چند افراد جوا کھیل رہے تھے جس پر پولیس نے چھاپہ مارا۔ اس کارروائی میں 9 افراد کو حراست میں لے کر 1.86 لاکھ روپے نقد رقم اور تین کاریں ضبط کی گئیں۔

 

تفصیلات درج کرنے کے بعد اسی دن تمام افراد کو گھر بھیج دیا گیا۔ایس آئی شری کانت نے اگلے دن ملزمین کو فون کر کے 30 ہزار روپے کا مطالبہ کیا اور دھمکی دی کہ رقم نہ دینے کی صورت میں انہیں ریمانڈ پر بھیج دیا جائے گا۔

 

بعد ازاں معاملہ 15 ہزار روپے میں طے پایا۔ اس کے بعد متاثرین نے اینٹی کرپشن بیورو سے رجوع کیا۔جمعرات کو کے یو جنکشن کے قریب ایس آئی کے پرائیویٹ ڈرائیور ایم ڈی نذیر نے متاثرہ شخص سے 15 ہزار روپے لے کر ایس آئی شری کانت کو دیے۔

 

اسی دوران اے سی بی حکام نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور رشوت کی رقم 15 ہزار روپے ضبط کر لی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button