نیشنل

طوفان کا اثر بعض ٹرینیں منسوخ اور بعض کے راستہ تبدیل

نئی دہلی: سمندری طوفان مونتھا کی وجہہ سے ساؤتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے منگل کو 70، چہارشنبہ کو 36 اور جمعرات کو ایک ٹرین منسوخ کی گئی۔ جملہ 107 ٹرینیں متاثر ہوئیں۔

 

 

حیدرآباد، چنئی، بنگلورو، بھونیشور، وجئے واڑہ، راجمندری، وشاکھاپٹنم، گنٹور، کاکیناڈا، تینالی، ریپلے، مارکاپورم، مچھلی پٹنم، نرساپورم، نیڑداوولو، اونگول، بھیماورم اور ماچرلہ سے روانہ ہونے والی ٹرینیں منسوخ کردی گئیں۔ چھ ٹرینوں کا رخ موڑ دیا گیا۔ 18 ٹرینوں کے اوقات میں تبدیلی کی گئی۔

 

مرکزی وزیر اشونی وشنو نے ساؤتھ سنٹرل ریلوے اور ایسٹ کوسٹ ریلوے کے جی ایم کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی۔ انہوں نے ڈویژنل وار رومز قائم کرنے اور آلات، مشینری اور اہلکاروں کو تیار رکھنے کا حکم دیا۔ وجئے واڑہ، وشاکھاپٹنم اور گنٹور ڈویژنوں میں کارروائی ہو رہی ہے۔ ہیلپ ڈیسک قائم کیے گئے ہیں۔ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے آندھرا پردیش کے مشرقی

 

 

ساحلی علاقہ پر طوفان مونتھا’ کے اثرات کے پیش نظر کئی ٹرینوں کی منسوخی اور رخ کی تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ ریلوے حکام نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سفر سے قبل تازہ ترین ٹرین شیڈول ضرور چیک کریں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button