نیشنل

مرکزی ملازمین کے لئے خوشخبری، ڈی اے میں اضافہ

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے اپنے ملازمین اور پنشنرس کے لیے راحت کا اعلان کرتے ہوئے مہنگائی بھتہ (ڈی اے) میں 2 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جسے کابینہ نے منظوری دے دی ہے

 

۔ یہ اضافہ بڑھتی مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ عام طور پر حکومت سال میں دو بار، جنوری اور جولائی میں ڈی اے میں ترمیم کرتی ہے، تاہم اس بار اعلان میں تاخیر پر ملازمین کی جانب سے تشویش ظاہر کی جا رہی تھی۔

 

اسی کابینہ اجلاس میں حکومت نے “ساورین میری ٹائم فنڈ” کے قیام کو بھی منظوری دی ہے، جس کے لیے تقریباً 13 ہزار کروڑ روپے مختص کیے جائیں گے۔ اس فنڈ کا مقصد بھارتی جھنڈا بردار جہازوں اور ملک سے چلنے والی بحری نقل و حمل کو انشورنس تحفظ فراہم کرنا ہے،

 

خاص طور پر آبنائے ہرمز میں حالیہ کشیدگی کے پیش نظر، جہاں تجارتی جہازوں پر حملوں کے واقعات سامنے آئے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button