نیشنل

پرانے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی سے متعلق حکومت کی اہم وضاحت

پرانے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی سے متعلق افواہیں بے بنیاد، حکومت کی وضاحت

 

نئی دہلی: سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں کو مرکزی حکومت نے مسترد کر دیا ہے جن میں کہا جا رہا تھا کہ ریزرو بینک آف انڈیا (RBI) نے پرانے منسوخ شدہ کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری کی ہیں۔

 

پی آئی بی فیکٹ چیک نے واضح کیا ہے کہ اس سلسلے میں کوئی نئی ہدایت جاری نہیں کی گئی اور یہ دعوے مکمل طور پر غلط ہیں۔

 

حکام نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مصدقہ معلومات کے لیے آر بی آئی کی سرکاری ویب سائٹ سے رجوع کریں اور کسی بھی مشتبہ پیغام، ویڈیو یا تصویر کو PIB فیکٹ چیک کے واٹس ایپ نمبر یا ای میل کے ذریعے رپورٹ کریں

 

۔ واضح رہے کہ نوٹ بندی 2016 کے دوران 500 اور 1000 روپے کے نوٹ منسوخ کیے گئے تھے، جس کے بعد 2000 روپے کے نوٹ جاری کیے گئے تھے، جنہیں بعد میں واپس لے لیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button