تلنگانہ

حیدرآباد میں زبردست بارش۔ ریڈ الرٹ جاری

حیدرآباد ۔ حیدراباد کے بعض علاقوں میں آج دوپہر سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ خاص طور پر سکندرآباد،بیگم پیٹ، کوکٹ پلی، کے پی ایچ بی، نظام پیٹ، میڑچل، دنڈیگل، مادھاپور، گچی باولی کے علاوہ اور بھی دیگر علاقوں میں بارش کی وجہ سے سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہو گیا، جس کی وجہ سے گاڑی سواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اس

 

دوران محکمہ موسمیات میں آئندہ کچھ گھنٹوں کے دوران پورے حیدراباد میں موصلہ دھار بارش کی پیش قیاسی کی ہے اور ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ عہدیداروں نے عوام کو چوکس رہنے کا مشورہ دیابارش کی وجہ سے نئے شہر کے بعض مقامات پر زبردست ٹریفک جام کی اطلاعات ہیں۔

 

اسی د ران جی ایچ ایم سی اور ڈی ار ایف کی ٹیموں کو متحرک کر دیا گیا ہے کسی بھی طرح کی پریشانی پر امداد کے لیے اس فون نمبر پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے

040_2111 1111

متعلقہ خبریں

Back to top button