نیشنل

ڈیجیٹل گرفتاری سی بی آئی کے بعض ریاستوں میں دھاوے

نئی دہلی ۔ کی بی آئی نے سرحد پار سے کیے جانے والے سائبر ڈیجیٹل کرفتاری دھوکہ دہی کے سلسلے میں دلّی این سی آر، ہریانہ، راجستھان، گجرات، کیرالہ اور مغربی بنگال میں تقریباً 40 مقامات پر تلاشی کی کارروائیاں انجام دی ہیں۔

 

 

سی بی آئی نے اپنے جاری آپریشن Chakra V کے حصے کے طور پر تلاشی کی کارروائیاں انجام دی ہیں۔ آپریشن کے دوران CBI نے ایک گھریلو Facilitation نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا ہے جو فرضی بینک کھاتے فراہم کرنے اور جرائم کی پردہ پوشی میں حوالہ چینلس کی مدد میں ملوث تھا۔

 

 

تفتیش کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا کہ ڈیجیٹل  گرفتاری کی دھوکہ دہی کرنے کی سازش میں ملوث لوگ کمبوڈیا سمیت غیر ملکی مقامات سے اپنی کارروائیاں انجام دے رہے تھے۔ سی بی آئی نے کہا ہے کہ اُس نے

 

 

ڈیجیٹل گرفتاری کے شکار نو متاثرین سے موصول ہونے والی شکایتوں کی بنیاد پر ایک جامع ایف آئی آر درج کی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button