نیشنل

رشوت نہ دینے پر ڈاکٹر نے جوڑی گئی ہڈی دوبارہ توڑ دی، انسانیت سوز واقعہ

لکھنو – 6, جون ( اردو لیکس ڈیسک) اتر پردیش کے مظفر نگر میں انسانیت کو شرمسار کرنے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ ریشما نامی بیوہ خاتون کی 14 سالہ ذہنی معذور بیٹی کی ٹانگ تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل ٹوٹ گئی تھی، جسے علاج کے لئے ہاسپٹل  لے جایا گیا۔

 

الزام ہے کہ ہاسپٹل عملے نے سرجری کے لئے 25 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا، حالانکہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق بچی کا مفت علاج کیا جانا تھا۔ شدید مشکلات کے باوجود ریشما صرف 8 ہزار روپے کا انتظام کر سکی، جس کے بعد ڈاکٹر پی کے چترویدی نے آپریشن کیا۔

 

بعد ازاں معاینہ کے لئے ہاسپٹل پہنچنے پر جب خاتون باقی رقم ادا نہ کر سکی تو مبینہ طور پر ڈاکٹر نے غصے میں آکر معاینہ کے بہانے بچی کی ٹانگ کو زور سے مروڑ دیا۔ بعد میں دوسرے ہاسپٹل میں کرائے گئے ایکسرے سے معلوم ہوا کہ جوڑی گئی ہڈی دوبارہ ٹوٹ چکی ہے۔

 

واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد مقامی سطح پر شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور حکام سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button