نیشنل

ڈونالڈ ٹرمپ کے بیٹے نے کی مندر میں پوجا اور ڈانڈیا کھیلا

نئی دہلی: امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فرزند ڈونالڈ ٹرمپ جونیئر اور ان کی اہلیہ ان دنوں ہندوستان کے دورے پر ہیں۔ اس دورے کے دوران وہ ریلائنس انڈسٹریز کے سربراہ مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کے

 

 

ساتھ ایک مندر گئے۔ اس موقع پر انہوں نے ان دونوں کے ساتھ مل کر ڈانڈیا رقص کیا جس کے ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں۔ بعد ازاں وہ مقامی گنپتی مندرپہنچے، جہاں ٹرمپ جونیئر اور ان کی اہلیہ نے پوجا کی۔ اسی دوران

 

 

انہوں نے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کے ساتھ ڈانڈیا بھی کھیلا۔اس سے پہلے ٹرمپ جونیئر نے آگرہ میں تاج محل کا دورہ کیا۔ انہوں نے یادگار کی تاریخ اور تعمیرات کے بارے میں معلومات لیں اور مختلف مقامات پر تصاویر بھی اتروائیں۔ ایک

 

 

امریکی تاجر کے بیٹے کی شادی ادے پور میں ہونے والی ہے جس میں شرکت کے لیے ٹرمپ جونیئر پہلی بار ہندوستان آئے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button