نیشنل
ڈرگس معاملہ۔ فلم اداکارہ رکل پریت سنگھ کا بھائی حیدرآباد میں گرفتار

حیدر آباد۔ حیدرآباد کی سائبر آباد پولیس اور اینٹی نارکوٹکس بیورو نے انٹرنیشنل ڈرگس فروخت کرنے والی ٹولی کو گرفتار کر لیا،ان کے ساتھ منشیات کا استعمال کرنے والوں کو بھی پکڑ لیا گیا جن میں بالی وڈ کی اداکارہ رکل پریت سنگھ کا بھائی بھی شامل ہے۔
سائبر آباد پولیس کے مطابق منشیات فروخت کرنے والی پانچ رکنی ٹولی کو گرفتار کیا گیا جن میں خاتون بھی شامل ہے۔ ان میں سے بعض کا تعلق نائجیریا سے ہے۔ان کے پاس سے لاکھوں روپے مالیتی کوکین ضبط کر لی گئی۔ منشیات کے ان تاجرین سے ڈرگس خریدنے والوں کی تحقیقات کی گئی تو پتہ چلا کہ 13 افراد ان کے پاس سے منشیات خریدا کرتے تھے جن میں سے 6 کو پکڑ لیا گیا۔
پکڑے جانے والوں میں فلم اداکارہ رکل پریت سنگھ کا بھائی امن پریت سنگھ بھی شامل ہے اس کا طبی معائنہ کروایا گیا رپورٹ پازیٹیو آئی جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔