دہلی سمیت شمالی ہندوستان میں زلزلے کے جھٹکے۔ لوگ خوف کے عالم میں دفاتر اور گھروں سے باہر نکل پڑے۔ ویڈیوز وائرل
نئی دہلی: منگل کی دوپہر دہلی این سی آر سمیت پورے شمالی ہندوستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے،زلزلے کے جھٹکے کافی دیر تک آتے رہے۔ زلزلے کی شدت اتنی شدید تھی کہ لوگ فوری طور پر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل کرسڑکوں پر آگئے۔
بتایا جا رہا ہے کہ زلزلے کا مرکز نیپال میں تھا۔ آدھے گھنٹے کے وقفے سے دو بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کی شدت اتنی شدید تھی کہ دہلی سے لے کر اتراکھنڈ تک پورے شمالی ہندوستان میں زمین لرز اٹھی۔ اتراکھنڈ کے کھتیما میں بھی لوگوں نے جھٹکے محسوس کئے۔نیشنل سیسمولوجی سنٹر کے مطابق دو بار زلزلے آئے۔
پہلا جھٹکا دوپہر 2.25 پر آیا جس کی شدت 4.46 تھی۔ تقریباً آدھے گھنٹے بعد 2.51 بجے ایک اور زلزلہ آیا جس کی شدت 6.2 تھی۔ اس زلزلے نے لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے پر مجبور کردیا۔
زلزلے کی وجہہ سے کسی بھی طرح کے جانی و نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم لوگوں میں خوف کی لہر پائی جاتی ہے۔
After the #earthquake tremors felt in Delhi, Health Minister @mansukhmandviya and other officers and staff of the Ministry came out of their office, Nirman Bhawan.@MoHFW_INDIA @Nitendradd pic.twitter.com/YYKS0nLi6C
— DD News (@DDNewslive) October 3, 2023
#BREAKING: Strong earthquake tremors in Delhi-NCR including Lucknow. People came out of Summit Building in Lucknow.#earthquake #Delhi #भूकंप #Noida #Tremors #NewsClick #earthquakes #Lucknow pic.twitter.com/JErUsH1idF
— Vidarbha Times (@VidarbhaaTimes) October 3, 2023
Major tremors felt in Delhi NCR.#earthquake#DelhiNCR pic.twitter.com/dPvECLX0vg
— Avinash K. Jha (@iavinashkjha) October 3, 2023