آر ایس ایس لیڈر کو تلنگانہ کانگریس کا صدر بنایا گیا _ وزیر تارک راماراو کا انکشاف
جگتیال _ 3 اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آر ایس کے کارگزار صدر و وزیر بلدی نظم نسق تارک راما راو نے کہا ہے کہ کانگریس پارٹی نے ایک آر ایس ایس لیڈر ریونت ریڈی کو تلنگانہ کانگریس کا صدر بنایا ہے
جگتیال میں بی آر ایس پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تارک راماراو نے پنجاب کے سابق چیف منسٹر کی جانب سے کانگریس لیڈر سونیا گاندھی کو لکھے گئے خط کی کاپی کو بتاتے ہوئے کہا کہ یہ میں نہیں کہہ رہا ہوں کہ ریونت ریڈی آر ایس ایس کے لیڈر ہیں بلکہ کانگریس لیڈر اور پنجاب کے سابق چیف منسٹر امریندر سنگھ نے سونیا گاندھی کو ایک خط لکھا جس میں پوچھا گیا کہ ریونت ریڈی جیسے آر ایس ایس لیڈر کو کانگریس پارٹی کا صدر کیسے بنایا جا سکتا ہے
RSS Leader Made Telangana Congress President – Minister Tarak Rama Rao Reveals pic.twitter.com/oVNXdhFuDC
— urduleaks news (@UrduleaksN87793) October 3, 2023