اسپشل اسٹوری

بیٹے کے مسقتبل کیلئے ایک ماں نے اپنے جان قربان کردی۔ چلتی بس کے سامنے کود کر خودکشی: دل دہلا دینے والا ویڈیو وائرل

نئی دہلی: ماں وہ ہے جو اولاد کی خوشیوں کی خاطر اپنا سب کچھ خوشی خوشی قربان کردیتی ہے، اولاد کی خواہشات کیلے اپنی ضروریات کو بالائے طاق رکھ دیتی ہے اور اپنے بچوں کا مستقبل بنانے کیلئے اپنا سب کچھ داو پرلگادینے سے بھی پیچھے نہیں ہٹتی، ایسا ہی ایک واقعہ ریاست تمل ناڈو میں پیش آیا جہاں ایک ماں نے چلتی بس سے آگے چھلانگ لگاکر محض اس لئے خودکشی کرلی کیوںکہ کسی نے اس سے کہا تھا کہ اس کی موت پر حکومت کی جانب سے اس کے گھروالوں کی مدد کی جائے گی، خاتون نے سوچا کہ اس کی موت سے اس کے بیٹے کا مستقبل سنور جائے گا۔

 

 

 

یہ افسوسناک واقعہ تمل ناڈو کے سیلم میں پیش آیا۔ پاپاتھی نامی 45 سالہ خاتون پاپاتی سیلم کلکٹر کے دفتر میں صفائی کرمچاری کے طورپرکام کیا کرتی تھی۔ 15 سال قبل اس کی اپنے شوہر سے علاحدگی ہوگئی۔ اس کے بعد سے وہ کام کرتے ہوئے اپنے بچوں کی دیکھ بھال کررہی تھی اور انھیں تعلیم دلوا رہی ہے۔ وہ اپنے بچوں کو اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم دلوانے کی خواہشمند تھی۔ مالی حالات کی وجہہ سے وہ اپنے بیٹے کی کالج کی فیس ادا کرنے سے قاصر تھی کیونکہ اس کی آمدنی گھریلو اخرابات پورے کرنے کے بعد تعلیم کے اخراجات کیلئے ناکافی تھی۔ اس دوران کسی نے اس سے کہا کہ اگراس کی حادثہ میں موت ہوتی ہے تو حکومت کی جانب سے اس کے خاندان کی مالی امداد کی جائے گی۔

 

 

 

یہ باتیں سن کر پاپاتی نے سوچا کہ اگر وہ مر جائے گی تو جو رقم اس کے گھروالوں ملے گی وہ اس کے بیٹے کی پڑھائی کے لیے بہت کام آئے گی اوراس نے اپنے بیٹے کی تعلیم کیلئے اپنی جان قربان کردی۔ خاتون نے بس کے سامنے جا کر خودکشی کرلی ۔ یہ دل دہلا دینے والا ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہورہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button