حیدرآباد میں گرج چمک کے ساتھ دھواں دھار بارش
حیدرآباد: حیدرآباد میں آج شام 5 بجے کے قریب زبردست گرج چمک کے ساتھ دھواں دھاربارش ہوئی۔ حالانکہ صبح سے ہی موسم ابرآلود تھا لیکن دوپہر کے بعد آسمان پربادل چھا گئے اوراچانک بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
کئی مقامات پر بہت ہی زورکی آوازوں کے ساتھ گرجنے سے لوگوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔ بارش کی وجہہ سے سڑکوں پر پانی جمع دیکھا گیا جس کی وجہہ سے گاڑی سواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا
پرانے شہر اور نئے شہر کے کئی مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری ہے ملک پیٹ، موسی رام باغ، دلسکھ نگر، کوتھاپیٹ، سرور نگر، ایل بی نگر، ناگول، اپل، سکندرآباد اور دیگر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے
Heavy rain lashes parts of #Hyderabad #HyderabadRains #Heavyrains #Rainfall@HiHyderabad @balaji25_t @Hyderabadrains @SkymetWeather @rajani_weather @HydWatch pic.twitter.com/0mRYOZX2eG
— Indian News Network (@INNChannelNews) September 14, 2023
At near Begumpet #Hyderabad #rain #HyderabadRains @swachhhyd @HiHyderabad @VizagWeather247 @Hyderabadrains @Hyderabad_Bot https://t.co/lwB1EGmwzK pic.twitter.com/fzmVC0k04O
— Mohammed Farzan Ahmed (@FarzanHyderabad) September 14, 2023