نیشنل

دہلی میں قیامت خیز گرمی _ ایک ہی دن میں گرمی سے 22 لوگوں کی موت

نئی دہلی _ 20 جون ( اردولیکس) دہلی میں گرمی کی لہر جاری ہے۔ گرم  ہوائیں چل رہی ہیں۔ جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں گرمی سے 22 افراد کی موت ہوگئی ۔ اموات آر ایم ایل، صفدر جنگ اور ایل این جی پی ہاسپٹلس میں درج کی گئیں۔

 

گزشتہ چند دنوں سے دہلی شدید گرمی کی  لپیٹ میں ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ دہلی کے اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ سن اسٹروک کی وجہ سے 33 مریضوں کو صفدر جنگ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ لیکن گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس اسپتال میں 13 افراد کی موت ہوگئی ۔ رام منوہر لوہیا اسپتال میں 22 مریض داخل تھے اور 4 کی موت ہوگئی۔

 

ایل این جے پی اسپتال میں 17 مریضوں کو داخل کرایا گیا جن میں سے 5 کی موت ہوگئی۔ شہر کے نگمبوڈ گھاٹ شمشان گھاٹ میں روزانہ آخری رسومات کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ آخری رسومات کے لیے گھاٹ پر آنے والی نعشوں کی تعداد میں 136 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button