نیشنل

فیض آباد رکن پارلیمنٹ کی جان کو خطرہ، زیڈ پلس سیکوریٹی فراہم کی جائے۔ سماج وادی پارٹی

نئی دہلی۔ عام انتخابات میں حلقہ لوک سبھا فیض آباد سے بی جے پی امیدوار کو شکست دینے والے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ کو دھمکیوں کے پیش نظر زیڈ پلس سیکوریٹی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ایودھیا بھی اسی حلقے کے تحت آتا ہے جہاں رام مندر تعمیر کروائی گئی ہے۔

 

بی جے پی نے یہاں سے اپنے امیدوار للو سنگھ کو میدان میں اتارا تھا جبکہ سماج وادی پارٹی نے اودھیش پرساد کو ٹکٹ دیا تھا، بی جے پی کو اس بات کا یقین تھا کہ رام مندر کی تعمیر کی وجہ سے فیض آباد لوک سبھا کے رائے دہندگان زعفرانی پارٹی کے امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے لیکن نتائج اس کے برعکس ر ہے، رائے دہندگان نے سماج وادی پارٹی کے امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا ہے۔ اس دوران سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ کو سوشل میڈیا کے ذریعہ دھمکیاں دی جا رہی ہیں اسی تناظر میں سماج وادی پارٹی کے لیڈر منوج پاسوان نے اتر پردیش کے ایڈیشنل چیف سکریٹری برائے داخلہ کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے امیدوار کو زیڈ پلس سیکوریٹی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

منوج پاسوان نے اپنے مکتوب میں کہا کہ سوشل میڈیا سمیت دیگر مواصلاتی ذرائع سے ایودھیا کے عوام اور نو منتخب رکن پارلیمنٹ کو برا بھلا کہا جا رہا ہے اور انہیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں، ایسے میں ان کے ساتھ کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آ سکتا ہے اس لیے انہیں زیڈ پلس سیکوریٹی فراہم کی جائے۔

Adb1

متعلقہ خبریں

Back to top button