انٹر نیشنل

ٹی 20 ورلڈ کپ۔ پاکستانی گیند بازوں کی طوفانی باؤلنگ ٹیم انڈیا 19 اوورس میں آل آوٹ

نئی دہلی۔ ٹی 20 ورلڈ کپ امریکہ کے شہر نیویارک میں کھیلا جا رہا ہے، روایتی حریف ہندوستان اور پاکستانی ٹیمیں ایک دوسرے کے مقابل ہیں۔ پاکستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا، ہندوستانی بلے باز اس میچ میں ناکام ثابت ہوئے۔

 

کہا جا رہا ہے کہ یہ باولنگ پچ ہے جس کی وجہ سے پاکستان کے گیند باز نمایاں کارکردگی دکھا پائے۔ 19 اورس میں ٹیم انڈیا 119 رنوں پر آل اؤٹ ہو گئی۔ رشبھ پنت نے 42 اکشر پٹیل نے 20 روہت شرما نے 13 رن بنائے۔ ویراٹ کوہلی 4 سوریہ کمار یادو 7 شیوم دوبے 3 ہاردک پانڈیا 7 رن بناسکے، رویندر جڈیجہ نے کوئی رن نہیں بنایا

 

پاکستان کے گیند بازوں نسیم شاہ نے تین حارث روف نے تین محمد عامر نے دو شاہین آفریدی نے ایک وکٹ لی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button