جرائم و حادثات

خاتون آئی اے ایس عہدیدار کے خلاف جھوٹی خبر پیش کرنے پر کئی چینل کے خلاف مقدمہ

خاتون آئی اے ایس عہدیدار کے خلاف جھوٹی خبروں پر چینلز کے خلاف مقدمہ

 

تلنگانہ کی ایک خاتون آئی اے ایس عہدیدار کے خلاف غیر مصدقہ اور بے بنیاد خبروں کی تشہیر پر تلگو کے متعدد چینلز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ اس معاملہ پر  تلنگانہ آئی اے ایس افسریس اسوسی ایشن اور آئی پی ایس آفیسرس اسوسی ایشن نے سخت مذمت کرتے ہوئے پولیس میں باضابطہ شکایت درج کرائی۔

 

آئی اے ایس اسوسی ایشن کے سکریٹری اور سینئر آئی اے ایس افسر جیش رنجن کی شکایت پر حیدرآباد کی  سی سی ایس پولیس نے این ٹی وی انتظامیہ اور چند دیگر سوشل میڈیا چینلز کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔

 

پولیس اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ جھوٹی خبریں کن بنیادوں پر نشر کی گئیں، معلومات کا ماخذ کیا تھا اور اس کے پیچھے کون ذمہ دار ہے۔ عہدیداروں نے واضح کیا کہ بغیر تصدیق ایسی خبریں نشر کرنا نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے

 

بلکہ عوامی اعتماد کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔ اسوسی ایشنز نے مطالبہ کیا ہے کہ قصورواروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button