نیشنل

کرنل صوفیہ قریشی اور ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ کے نام پر نقلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس 

نئی دہلی ۔پاکستان کے دہشت گرد ٹھکانوں پر حالیہ "آپریشن سندور” کے بعد بھارتی فوج کی دو افسران کرنل صوفیہ قریشی اور نیوی ونگ کمانڈر و ہیلی کاپٹر پائلٹ ویومیکا سنگھ قومی میڈیا میں نمایاں ہو گئیں۔

 

ان افسران نے اس اہم کارروائی سے متعلق تفصیلات پریس کو فراہم کیں اور مسلسل اپ ڈیٹس بھی جاری کی جا رہی ہیں۔تاہم اسی دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر ان دونوں کے نام سے کئی نقلی اکاؤنٹس نمودار ہو گئے جن میں ان کی حالیہ تصاویر پوسٹ کی جا رہی ہیں۔ ان میں سے بعض اکاؤنٹس پر بلو ٹک بھی موجود ہے جس کے باعث صارفین کی بڑی تعداد انہیں اصلی سرکاری اکاؤنٹس سمجھ کر فالو کرنے لگی۔

 

اس پیش رفت پر حکومت کے پریس انفارمیشن بیورو (PIB) کے فیکٹ چیک یونٹ نے فوری ردعمل  ظاہر کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ یہ تمام اکاؤنٹس نقلی ہیں۔PIB نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان جعلی پروفائلز سے محتاط رہیں ایسے کسی بھی اکاؤنٹ سے حاصل شدہ معلومات پر بھروسہ نہ کریں اور فالو کرنے سے گریز کریں۔

 

مزید کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین کو چاہیے کہ وہ صرف مصدقہ اور سرکاری ذرائع سے حاصل شدہ معلومات پر انحصار کریں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کو فوری طور پر رپورٹ کریں۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button