تلنگانہ

تلنگانہ کی کئی اضلاع میں آئندہ تین دنوں تک بارش

تلنگانہ کی کئی اضلاع میں آئندہ تین دنوں تک بارش

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں آئندہ تین دنوں کے دوران ہلکی تا اوسط بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان دنوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے دو تا تین ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہونے کا بھی امکان ہے۔

 

محکمہ نے خبردار کیا ہے کہ آج کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے جس کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان بھی ہے جس کی رفتار 30 تا 40 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو سکتی ہے۔

 

اسی طرح اگلے دو دنوں میں بھی 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button