نیشنل

مرکزی وزیر نرملا سیتا رامن کے نام سے نقلی ویڈیو وائرل۔ عوام چوکس رہیں 

نئی دہلی: مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتا رامن کے نام سے کچھ سرمایہ کاری سے متعلق ویڈیوس سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں جن میں وہ بظاہر کچھ سرمایہ کاری اسکیموں کی تشہیر کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

 

اس معاملے پر پریس انفارمیشن بیورو (PIB) کے فیکٹ چیک ڈیپارٹمنٹ نے وضاحت پیش کی ہے۔ کہا گیا ہے”سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے یہ ویڈیوس نقلی ہیں۔ نہ تو مرکزی حکومت اور نہ ہی وزیر فینانس کسی سرمایہ کاری اسکیم کی ترویج کر رہے

 

ہیں۔ ایسے دعووں کی سچائی کو سرکاری پورٹلس، RBI، SEBI اور دیگر ریگولیٹری اداروں کے ذریعے ہی تصدیق کریں۔ایسی تشہیر میں دیے گئے لنکس پر کلک کرنے سے پہلے احتیاط کریں

 

اور کسی کو بھی OTP یا بینکنگ سے متعلق ذاتی معلومات شیئر نہ کریں۔”

متعلقہ خبریں

Back to top button