نیشنل

پیدائش کے سرٹیفکیٹ کی آخری تاریخ کی خبر جھوٹی — مرکزی حکومت کی سخت تردید

نئی دہلی: سوشل میڈیا پر گشت کر رہی اس خبر کی مرکز نے سختی سے تردید کی ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ پیدائش کے سرٹیفکیٹس (Birth Certificate) کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 27 اپریل 2026 مقرر کی گئی ہے۔ حکومت نے واضح کیا کہ اس سلسلے میں کی جانے والی تمام تر تشہیر بے بنیاد اور مکمل طور پر جھوٹی ہے۔

 

پی آئی بی فیکٹ چیک وِنگ نے جمعہ کے روز پلیٹ فارم ‘X’ پر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے پیدائش کے سرٹیفیکیٹ کے معاملے میں نہ کوئی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے اور نہ ہی کوئی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ اس جعلی پیغام کو کسی بھی صورت میں سچ نہ ماننے کی اپیل کی گئی۔

 

حکومت نے عوام سے درخواست کی کہ غیر مصدقہ اور بغیر ثبوت والی معلومات کو شیئر نہ کریں اور درست معلومات صرف سرکاری ویب سائٹس پر ہی چیک کریں۔

 

مزید یہ کہ، اگر کسی شخص کو کوئی مشکوک یا قابلِ شبہ معلومات موصول ہو تو فوراً فیکٹ چیک ڈیپارٹمنٹ کو درج ذیل ذرائع پر بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے:

 

📞 +91 8799711259

📧 factcheck@pib.gov.in

 

حکومت نے کہا کہ جھوٹی خبروں سے بچنا اور انہیں آگے نہ پھیلانا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔

Oplus_16908288

متعلقہ خبریں

Back to top button