نیشنل

5 ویں شادی کی کوشش میں تھا چلنے پھرنے سے قاصر بوڑھا باپ۔ بیٹے نے ماردی گولی

نئی دہلی۔ ریاست اتر پردیش کے گونڈہ میں ایک بیٹے نے اپنے باپ کو بے رحمی سے قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک ضعیف شخص منصور خان‌ جو کہ چلنے پھرنے سے بھی قاصر تھا

 

 

وہ اپنی پانچویں شادی کے لیے تیاریاں کررہا تھا۔ بیٹے نے منع کیا لیکن وہ نہیں مانا اور اپنی ضد پر اڑ گیا جس سے تنگ آ کر بیٹے معشوق نے اپنے باپ کے دوست کے ساتھ مل کر قتل کا منصوبہ بنایا جب باپ گہری نیند میں تھا بیٹے نے اس کے سینے میں پستول سے گولی مار دی۔ اس سے شدید خون بہنے کی وجہ سے اس کی موت ہو گئی۔

 

 

ملزمین نے تمام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی لیکن پولیس کی تفتیش میں بیٹے اور اس کے ایک بوڑھے ساتھی کو قتل کا ذمہ دار پایا گیا اور دونوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button