نیشنل

فلم اداکارہ شلپا شرودکر کورونا سے متاثر

 

ممبئی: معروف فلم اداکارہ اور حال ہی میں سلمان خان کے رئیلٹی شو ’بگ باس‘ میں نظر آنے والی شلپا شروڈکر کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئی ہیں۔ انہوں نے اس بات کی اطلاع سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے

 

دی۔چند دنوں سے سوشل میڈیا پر غیر متحرک رہنے والی شلپا نے اپنی خاموشی کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا "ہیلو، میں کورونا وائرس سے متاثر ہو گئی ہوں۔ براہ کرم اپنا خیال رکھیں اور ماسک کا استعمال ضرور کریں۔”

 

ہندی نیوز پورٹل ’ٹی وی 9 بھارت ورش‘ سے گفتگو کے دوران شلپا نے اپنی صحت کی صورتِ حال بتاتے ہوئے کہا "ہاں، مجھے کورونا ہوا ہے۔ بخار کافی تیز ہے، جو بہت پریشان کن ہے، لیکن میں فی الحال آرام کر رہی ہوں۔”شلپا کے اس

 

انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں اور قریبی دوستوں کی جانب سے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ اداکارہ سوناکشی سنہا نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا”اوہ گاڈ، اپنا خیال رکھو شلپا، جلد صحت یاب ہو جاؤ۔”اداکارہ

 

جوہی ببر سونی نے بھی محبت بھرے الفاظ میں لکھا "خیال رکھو میری پیاری۔”دوسری جانب یہ امر بھی قابلِ توجہ ہے کہ دنیا کے کئی حصوں میں کورونا ایک بار پھر سر اٹھاتا نظر آ رہا ہے۔ خاص طور پر ہانگ کانگ اور سنگاپور میں وائرس کی ایک

 

نئی لہر کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے سبب لوگوں میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔ ہندوستان میں بھی حالیہ دنوں میں کورونا کے معاملات میں اضافہ درج کیا گیا ہے، اور چند اموات بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔اگرچہ ماہرین کا کہنا ہے کہ

 

موجودہ ویریئنٹس پہلے کی نسبت کم خطرناک ہیں، تاہم احتیاطی تدابیر اختیار کرنا اب بھی نہایت ضروری ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button