نیشنل
پنجاب میں سِرہند ریلوے اسٹیشن کے قریب غریب رتھ ایکسپریس میں بھیانک آگ

پنجاب میں سِرہند ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک بڑا ٹرین حادثہ اس وقت ٹل گیا جب امرتسر سے سہرسہ جانے والی غریب راتھ ایکسپریس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
یہ واقعہ امبالہ سے محض آدھا کلو میٹر پہلے پیش آیا۔ جیسے ہی ایک کوچ سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا، ٹرین کو فوراً روک دیا گیا۔فائر بریگیڈ کے عملے نے کچھ ہی دیر میں آگ پر قابو پا لیا۔
سِرہند جی آر پی کے ایس ایچ او رتن لال کے مطابق، تمام مسافروں کو بروقت محفوظ طور پر باہر نکال لیا گیا، اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ اس واقعے میں تین کوچز کو نقصان پہنچا جبکہ آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات جاری ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں
تلنگانہ بند کا آغاز – آر ٹی سی بسوں کو ڈپوز سے نکلنے نہیں دیا گیا



