پاکستانی فضائی حملہ میں افغانستان کے تین کرکٹرس سمیت 8 افراد جاں بحق

پاکستان نے پڑوسی ملک افغانستان پر فضائی حملہ کردیا جس میں تین کرکٹرس سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پاکستانی فضائیہ نے افغانستان کے مشرقی صوبہ پکتیکا پر فضائی حملے کیے، جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے۔
افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق، مرنے والوں میں تین ملکی کرکٹرس شامل ہیں۔ بورڈ نے بتایا کہ اس حملے کے بعد اگلے ماہ پاکستان اور سری لنکا کے خلاف شیڈول تین طرفہ ٹی20 سیریز سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ اطلاع سوشل میڈیا کے ذریعہ بھی دی گئی
۔ہلاک شدگان میں پکتیکا صوبے کے ارغن ضلع سے تعلق رکھنے والے کرکٹرس کبیر آغا، صبغت اللہ اور ہارون شامل ہیں، جو صوبائی دارالحکومت شاران میں دوستانہ میچ کھیلنے گئے تھے اور واپس ارغن آ رہے تھے۔
حملہ میں مرنے والے یہ تین کرکٹرس ہارون، کبیر اور صبغت اللہ اگلے ماہ پاکستان اور سری لنکا کے خلاف ہونے والی تین طرفہ سیریز میں یہ تینوں کھلاڑی افغانستان کی نمائندگی کر رہے تھے۔اس حملے کے پیشِ نظر افغانستان نے تین طرفہ سیریز سے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔
کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں نے بتایا کہ ہم افغان کھلاڑیوں اور کرکٹر کے خاندان کے لیے ان کی موت کو ناقابل تلافی نقصان سمجھتے ہیں۔ ہم مرحومین کے گھر والوں کے لیے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ اس حملے کے بعد ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اگلے ماہ ہونے والی تین طرفہ ٹی20 سیریز سے دستبردار ہو جائیں، جس میں پاکستان بھی شامل ہے۔ ہم زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں
پنجاب میں سِرہند ریلوے اسٹیشن کے قریب غریب رتھ ایکسپریس میں بھیانک آگ



