آمینہ تحسین کی نئی تصنیف سلطانہ کا خواب: تعارف وتانیثی تجزیہ ادبی حلقوں میں کافی مقبول ۔۔ پروفیسر خواجہ اکرام الدین نے کی مصنفہ کی ستائش
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد کے شعبہ تعلیم نسواں کی صدر ،محترمہ پروفیسر امینہ تحسین کی کتاب "سلطانہ کا خواب :تعارف و تانیث تجزیہ ” کو ادبی حلقوں میں بے پناہ مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔۔ پروفیسر آمینہ تحسین کی اس تازہ تصنیف کو کافی پسند بھی کیا جارہا ہے ۔ قومی کونسل برائے فروغ اردو کے سابق ڈائریکٹر پروفیسر خواجہ اکرام الدین نے اس کتاب پرتبصرہ کرتے ہوئے "سلطانہ کا خواب:تعارف و تانیث تجزیہ "کے ذریعے نوآبادیاتی دور میں بھی مسلم خواتین کی فنی سوچ وفکر کو عمدہ انداز بیان میں اجاگر کرنے لئے پروفیسر آمینہ تحسین کی تحریر کی ستائش کی ۔۔واضح رہے کہ اس کتاب کی رونمائی یونی ورسٹی میں
8/ مارچ،2024 کو عالمی یوم خواتین کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن صاحب کے ہاتھوں عمل میں آئ تھی۔۔ قارائین کرام کی خدمات میں پروفیسر خواجہ اکرام صاحب کی جانب سے کیا گیا تبصرہ پیش خدمت ہے