نیشنل

سابق چیف منسٹر جموں و کشمیر محبوبہ مفتی کو بھی شکست

نئی دہلی _ 4 جون ( اردولیکس) جموں و کشمیر میں اننت ناگ۔ راجوری لوک سبھا سیٹ کا غیر متوقع نتیجہ سامنے آیا ہے ۔ یہاں سے الیکشن لڑنے والی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی لیڈر اور سابق چیف منسٹر محبوبہ مفت کو شکست ہوئی۔ اس حلقہ سے نیشنل کانفرنس کے لیڈر میاں الطاف احمد جیت کے کافی قریب ہیں اور وہ 2.3 لاکھ ووٹوں سے آگے ہیں ۔

 

اس سے پی ڈی پی لیڈر محبوبہ مفت پیچھے رہ گئیں۔ نتائج کے رجحان کو دیکھتے ہوئے محبوبہ مفتی نے اپنی نے ہار مان لی کیونکہ انھیں جیتنے کی  کوئی امید  نہیں تھا۔

 

محبوبہ مفتی نے میاں الطاف احمد کو مبارکباد دیتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا ۔ اور کہاکہ وہ عوام کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ محبوبہ نے پی ڈی پی کیڈر کا شکریہ ادا کیا جو اس الیکشن میں ان کے ساتھ کھڑے تھے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن جیتنا فطری ہے۔ اس دوران ایک اور سابق چیف منسٹر عمر عبداللہ بھی بارہمولہ حلقہ سے ہار گئے۔ اس نشست پر آزاد امیدوار عبدالرشید شیخ کامیاب ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button