نیشنل

یو پی آئی کے ذریعہ ادائیگی پرچارجس، حکومت کی وضاحت

حیدرآباد: ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے یو پی آئی کے ذریعہ ادائیگی پرچارجس وصول کرنے کے منصوبہ کی خبروں کے درمیان حکومت کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے۔ مرکزی وزارت فینانس نے واضح کیا کہ یو پی آئی لین دین پر کوئی سروس چارج عائد نہیں کیا جائے گا اورحکومت کی جانب سے یو پی آئی خدمات کے لیے کوئی چارج عائد کرنے کا منصوبہ نہیں ہے۔ وزارت فینانس کے مطابق ادائیگی کے پلیٹ فارم کو فروغ دینے کا اعلان کیا گیا ہے جو کہ سستی اور صارف دوست ہیں۔ حکومت کی جانب سے یہ وضاحت ان میڈیا رپورٹس کے بعد سامنے آئی ہے جس میں دعویٰ کیا جارہا تحا کہ آر بی آئی نے یو پی آئی کے ذریعہ ادائیگی پرچارجس وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button