آسام میں 14 سالہ طالبہ کا گینگ ریپ۔ متاثرہ زخمی حالت میں نیم برہنہ پائی گئی۔ شرمناک واقعہ کے خلاف برہم ہجوم سڑکوں پر نکل آیا

نئی دہلی۔ ملک بھر میں عصمت ریزی کے واقعات میں اضافہ کے خلاف جہاں عوام میں برہمی کی لہر پائی جاتی ہے وہیں اس طرح کے واقعات تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہے ہیں۔ کولکتہ لیڈی ڈاکٹر عصمت ریزی اور قتل کا واقعہ ابھی تازہ ہی تھا کہ دہلی میں ایک لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت ریزی کا واقعہ پیش آیا اور آج ریاست آسام میں نابالغ لڑکی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ناگاؤں ضلع کے ڈھینگ میں جمعرات کی شام 10ویں جماعت میں پڑھنے والی 14 سالہ لڑکی جب ٹیوشن کلاس سے گھر واپس لوٹ رہی تھی کہ شام 7 بجے سے 8 بجے کے درمیان تین ملزمین نے اسے اپنی گرفت میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھ اجتماعی عصمت ریزی کرنے کے بعد انھوں نے لڑکی کو بوربھیٹی علاقے میں سڑک کنارے پھینک دیا۔ تقریباً ایک گھنٹے بعد مقامی لوگوں نے لڑکی کو برہنہ اور بیہوشی کی حالت میں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ متاثرہ کو علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔
لڑککی کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔ اس واقعہ کے بعد برہم عوام سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا۔انھوں نے ملزمین کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔ اسدوران معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے ملزمین کو حراست میں لےلیاہے۔