انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کی فلم "وانٹیڈ ” کی اداکارہ عائشہ ٹاکیہ کا نیا روپ، لوگوں نے کیا ٹرول تو برہم اداکارہ نے سوشل میڈیا اکاونٹ ہی ڈیلیٹ کردیا

ممبئی: سلمان خان کی فلم ‘وانٹیڈ’ سے راتوں رات شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ عائشہ ٹاکیہ جو کہ اب عائشہ فرحان ہیں کافی عرصے سے فلمی دنیا سے دور ہیں تازہ طورپر انھوں نے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس کے بعد لوگ طرح طرح کے تبصرے کرنے لگے، عوام کے ان تبصروں سے دل برداشتہ اداکارہ نے نہ صرف اپنی تصویر ڈیلیٹ کردی بلکہ سوشل میڈیا اکاونٹ ہی بند کردیا۔

 

پورا معاملہ یہ ہے کہ حال ہی میں عائشہ ٹاکیہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جسے دیکھ کر مداح حیران رہ گئے کیونکہ نئے روپ میں وہ بالکل نہیں پہچانی جارہی تھیں۔ چند سال قبل میڈیا میں یہ خبر وائرل ہوئی تھی کہ عائشہ ٹاکیہ نے ہونٹوں کی سرجری کروائی ہے، ان کے چہرے پر بھی واضح فرق محسوس کیا گیا تھا تاہم اداکارہ نے کسی بھی قسم کی سرجری کروانے سے انکار کیا تھا۔

 

اب ان کی تصویر دیکھ کر لوگوں نے جس طرح کا رد عمل ظاہر کیا اس پر اداکارہ مایوس ہوگئیں اورانھوں نے اپنا اکاونٹ ہی ڈیلیٹ کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button