نیشنل
مہاراشٹرا میں کورونا کے کیسس میں اضافہ

ممبئی: ریاست مہاراشٹر میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے فعال معاملات میں اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ریاست میں کووِڈ کے ایکٹو کیسس کی تعداد 12 سے بڑھ کر 56 تک پہنچ گئی ہے، جس نے محکمۂ صحت کو محتاط کر دیا ہے۔
ملک بھر میں پیر تک مجموعی طور پر کم از کم 257 فعال کیسس رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں مہاراشٹر دوسرے نمبر پر ہے۔ سب سے زیادہ 95 فعال کیسز ریاست کیرالہ میں ریکارڈ کیے گئے، جہاں ایک مریض کی موت بھی واقع ہوئی ہے۔
ادھر ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے اعلیٰ عہدیداران نے بھی شہر میں کووِڈ کیسس میں اضافے کی تصدیق کی ہے۔ بی ایم سی کی ایگزیکٹیو ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر دکشا شاہ نے بتایا کہ ممبئی میں
متاثرین کی تعداد میں معمولی اضافہ ضرور ہوا ہے، تاہم فی الحال کسی قسم کی تشویش کی ضرورت نہیں ہے۔