تلنگانہ

ریاست کہرکی چادرمیں۔حیدرآباد سمیت تلنگانہ بھرمیں مزید تین دنوں تک سردی کی لہر

حیدرآباد: حیدرآباد سمیت تلنگانہ بھرمیں ان دنوں سردی کی شدید لہرجاری ہے۔ خاص طورپرسردی کی وجہہ سے لوگوں کا برا حال ہے۔ اسی دوران محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ شہرحیدرآباد میں آئندہ تین دنوں تک سردی کی شدت برقراررہے گی۔اسی دوران شہر میں رات کے درجہ حرارت میں گراوٹ ہوگئی ہے جس سے شہریوں کو مشکل صورتحال کا سامنا ہے شام ہوتے ہی شہرکی سڑکوں پرمعمول سے کم ٹریفک دیکھی جارہی ہے۔تلنگانہ کے کئی مقامات پر کہر کے سبب کئی ٹرینیں تاخیر سے چلائی جارہی ہیں۔ صبح اورشام کے اوقات میں کئی اضلاع کے بیشتر مقامات پر لوگ آگ تاپتے نظر آرہے ہیں۔ صبح میں 9 بجے تک بھی سردی کی لہر دیکھی جارہی ہے اورسہ پہرسے ہی سردی کی شدت دیکھی جارہی ہے۔ کہر کے سبب راستہ بھی صاف دکھائی نہیں دے رہا ہے جس کی وجہہ سے کئی گاڑی سوار اپنی گاڑیوں کی ہیڈلائٹس کھلی رکھ کر گاڑی چلانے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button