جرائم و حادثات

نظام آباد میں خاتون قتل کیس کے تین ملزمین گرفتار، عدالت میں پیش

نظام آباد –   تلنگانہ کے نظام آباد ضلع کے فتح نگر گاؤں میں 24 اکتوبر  کو شاملہ لکشمی  قتل کیس میں پولیس نے آج تین ملزمین  سنگیتا، منگل بابو اور پدما کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا اور ریمانڈ پر بھیجا۔

 

پولیس کے مطابق ملزمین اور مقتولہ طویل عرصے سے ایک دوسرے کو جانتے تھے اور مالی تنازعات کے بعد مل کر شاملہ لکشمی کو نشہ آور مشروبات دے کر ، گلا دبا کر قتل کیا اور پٹرول چھڑک کر نعش جلا دی۔

 

واقعہ کی ایف آئی آر شاملہ لکشمی کی بہن شاملہ پوسانی نے درج کرائی۔ کیس کی تفتیش نظام آباد نارتھ رورل سرکل کے انسپکٹر بی. سرینواس کی نگرانی میں کی گئی

متعلقہ خبریں

Back to top button