نیشنل

گجرات حادثہ اب بھی 100 افراد لاپتہ۔کنٹراکٹرنے مقررہ وقت سے پہلے عوام کیلئے کھول دیا برج

نئی دہلی: گجرات کے موربی میں ماچھو ندی پر ایک کیبل پل اتوار کی شام منہدم ہو گیا۔ اس حادثے میں 142 لوگوں کی موت ہو گئی۔ اس حادثہ میں اب بھی 100 افراد لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ اس 143 سال پرانے پل کی مرمت کا ٹھیکہ ایک خانگی فرم کو دیا گیا تھا۔ کئی مہینوں کے مرمتی کام کے بعد چند روز قبل ہی پل کو دوبارہ عوام کے لیے کھول دیا گیا تھا تاہم اس پل کو بلدیہ سے فٹنس سرٹیفکیٹ نہیں ملا۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق پل کو 15 سال کے لیے آپریشن اور دیکھ بھال کے لیے اجنتا اوریوا کمپنی کو دیا گیا تھا۔ موربی میونسپل کارپوریشن اور اجنتا اوریوا کمپنی کے درمیان مارچ 2022 میں معاہدہ ہوا تھا۔ معاہدے میں اس بات کا بھی ذکر ہے کہ کمپنی کو دیکھ بھال کے کام کے لیے کم از کم 8 سے 12 ماہ کا وقت دیا جائے تاہم کمپنی نے معاہدے کی شرائط و ضوابط کو نظر انداز کرتے ہوئے صرف پانچ ماہ میں پل کو عام لوگوں کے لیے کھول دیا۔
جنوری 2020 میں اس وقت کے کلکٹر کے ساتھ موربی میونسپل کارپوریشن اور اجنتا اوریوا کمپنی کے عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ ہوئی جس کے بعد معاہدے کی شرائط کو حتمی شکل دی گئی۔ ٹکٹ کی قیمت میں ہر سال 2 روپے اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button