نیشنل

داعش سے مبینہ روابط کے الزام میں تین افراد گرفتار – ملک میں بڑی دہشت گرد کارروائی کو ناکام بنانے گجرات پولیس کا دعویٰ

گجرات اے ٹی ایس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ملک میں بڑی دہشت گردی کی سازش ناکام بناتے ہوئے آئی ایس آئی ایس سے تعلق رکھنے والے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے

 

گجرات اینٹی ٹیررزم اسکواڈ حکام کے مطابق، کارروائی کے دوران تین مشتبہ دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا ہے جن کے بین الاقوامی تنظیم داعش سے روابط پائے گئے۔

 

گجرات اے ٹی ایس کے مطابق گرفتار شدہ تین مشتبہ دہشت گردوں کی شناخت ڈاکٹر احمد محی الدین سید ولد عبدالقادر جیلانی، محمد سہیل ولد محمد سلیمان، اور آزاد ولد سلیمان سیفی کے طور پر کی گئی ہے۔

 

تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ان میں سے دو افراد اترپردیش کے رہنے والے ہیں، جبکہ تیسرا مشتبہ آندھرا پردیش سے تعلق رکھتا ہے۔

 

پولیس نے ان کے قبضے سے دو گلاک پستولیں، ایک بیریٹا پستول، 30 زندہ کارتوس، اور 4 لیٹر ارنڈی کا تیل برآمد کیا ہے۔ حکام کے مطابق، یہ اسلحہ ممکنہ دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔

 

اے ٹی ایس کے عہدیداروں نے بتایا کہ ان پر ہتھیاروں کی سپلائی اور دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق، ان افراد پر گزشتہ ایک سال سے خفیہ نگرانی جاری تھی، اور یہ انکشاف ہوا ہے کہ وہ ملک کے مختلف علاقوں میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے

 

۔ حکام نے بتایا کہ گرفتار شدگان ہتھیاروں کی ترسیل کے مقصد سے گجرات پہنچے تھے۔ تینوں مشتبہ افراد دو الگ الگ دہشت گرد ماڈیولز سے وابستہ بتائے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button