نیشنل

غیر مسلم طالبہ کا دردناک انکشاف: میری سالگرہ کے جشن میں نفرت کا حملہ، مسلم دوستوں پر لو جہاد کا جھوٹا الزام لگا کر تشدد

اترپردیش کے بریلی میں ایک غیر مسلم طالبہ کی سالگرہ کی تقریب اس وقت تشدد کا شکار ہوگئی جب اس میں دو مسلم ساتھیوں کی موجودگی پر بجرنگ دل کے کارکنوں نے دھاوا بول دیا اور مسلم نوجوانوں کو بری طرح زد و کوب کیا۔

 

اس واقعہ پر متاثرہ طالبہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ میڈیکل کی طالبہ ہے اور اسی کی سالگرہ منائی جا رہی تھی، تاہم اچانک ہجوم نے تقریب میں داخل ہو کر ہنگامہ آرائی شروع کردی۔

 

طالبہ کے مطابق اس حملے میں اس کے کئی ہم جماعتوں کو بے رحمی سے پیٹا گیا، کسی کا ہاتھ ٹوٹ گیا، کسی کی ٹانگ فریکچر ہوگئی جبکہ کسی کی ناک سے خون بہنے لگا، خاص طور پر مسلم دوستوں کو نشانہ بنایا گیا اور ان پر لو جہاد کا جھوٹا اور بے بنیاد الزام لگا کر تشدد کیا گیا،

 

جس کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا اور زخمی طلبہ کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button