انٹر نیشنل

نیوزی لینڈ کے بعد آج فلپائن میں بھی زلزلے کے طاقتور جھٹکے

حیدرآباد _ 16 فروری ( اردولیکس ڈیسک)   فلپائن کے وسطی  صوبے میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں ایک طاقتور زلزلہ آیا، رات 2 بجے آنے والے زلزلے سے عوام نیند سے بیدار ہو کر اپنے گھروں سے بھاگ پڑے ۔اور سڑکوں پر نکل آئے۔ ایک ہاسپٹل میں زلزلے کی آواز سے  درجنوں مریضوں کو ہاسپٹل سے نکال کر  گراونڈ میں رکھا گیا زلزلے سے ایک سرکاری دفتر اور کاروباری اداروں کو معمولی نقصان پہنچا۔

 

6 اعشاریہ 1 کے شدت کے زلزلے سے کسی کے   زخمی یا بڑے نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے جو ساحلی قصبے باتوان کے مغرب میں تقریباً 11 کلومیٹر کی گہرائی میں محسوس کیا گیا ۔زلزلہ آدھی رات کے تقریباً دو گھنٹے بعد آیا، جس نے بہت سے لوگوں کی نیندیں اڑا دیں۔

 

زلزلے کے باعث ہاسپٹل کی تین منزلہ عمارت میں کچھ دراڑیں پڑنے کے بعد مریضوں کو واپس لایا گیا۔

ریڈکراس کے ایک عہدیدار  نے میڈیا بتایا کہ کچھ کاروباری اداروں کے کنکریٹ کے ستونوں میں بھی دراڑیں دیکھی گئی ہیں،  مسبیٹ شہر کے مرکزی علاقے میں گروسری اور دوائیوں کی دکانوں اور کچھ گھروں میں بھی دراڑیں پائی گئیں۔

 

فلپائن کے سول ڈیفنس کے دفتر نے کہا کہ زلزلے نے ماسبیٹ اور قریبی  جزیرے کے کئی علاقوں میں برقی منقطع کر دی، اور کچھ اسکولوںکو تعطیلدے دی گئی، مقامی حکام کی جانب سے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے اور دو ہفتے قبل ترکی اور شام میں زلزلے سے 41 ہزار افراد کی موت ہوئی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button