نیشنل

نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی ہارٹ اٹیک کی اموات پر وزارت صحت کی اہم تحقیق

دہلی: کورونا وبا کے بعد ملک میں اچانک اموات کی تعداد میں اضافہ تشویش کا باعث بن رہا ہے، خاص طور پر 40 سال سے کم عمر کے افراد بھی دل کے دورے سے ہلاک ہو رہے ہیں، جو باعثِ تشویش ہے۔

 

اس پس منظر میں آئی سی ایم آر، ایمس جیسی اداروں نے اس پر تحقیق کی اور چند اہم حقائق کا انکشاف کیا ہے۔ ان اداروں نے واضح کیا ہے کہ ان اموات کا کووِڈ ویکسین سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلے سے موجود صحت کے مسائل ہی ان افراد کی اموات کا اصل سبب بنے ہیں۔

 

وزارت صحت کی جانب سے حال ہی میں ان مطالعات کی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ 18 سے 45 سال کے عمر والوں میں اچانک اموات (Post-Covid Deaths) کے معاملے پر انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (ICMR)، نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (NCDC)، اور ایمس نے مل کر تحقیق کی۔ یہ سروے مئی تا اگست 2023 کے درمیان 19 ریاستوں اور مرکزی علاقوں کے مختلف اسپتالوں میں کیا گیا۔

 

اس تحقیق میں اکتوبر 2021 سے مارچ 2023 کے درمیان بظاہر صحت مند نظر آنے کے باوجود اچانک انتقال کرجانے والے افراد کا ڈیٹا کھنگالا گیا۔

 

تحقیق کے بعد اداروں نے بتایا کہ ان اموات کا کووِڈ ویکسین سے کوئی تعلق نہیں پایا گیا۔ بھارت میں کووِڈ ویکسینیں محفوظ اور مؤثر ہیں۔ ان سے مضر اثرات بہت ہی کم اور نایاب معاملات میں دیکھے گئے ہیں۔

 

دل سے متعلق اچانک اموات کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں، جیسے جینیاتی بیماریاں، طرز زندگی، یا پہلے سے موجود صحت کے مسائل۔ تحقیق میں اس بات پر زور دیا گیا کہ کووِڈ ویکسین کو ان اموات کی وجہ قرار دینا بالکل بے بنیاد اور گمراہ کن ہے۔

 

اداروں نے خبردار کیا ہے کہ بغیر کسی ثبوت کے اس طرح کی افواہیں ویکسین پر عوام کے اعتماد کو کمزور کرتی ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ کورونا وبا کے دوران انہی ویکسینوں کی وجہ سے لاکھوں جانیں بچائی جا سکیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button