تلنگانہ

مدینہ منورہ میں بس حادثہ کا شکارخاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی دکھ کی گھڑی میں بھارت راشٹرا سمیتی سوگوار خاندانوں کے ساتھ۔کے ٹی آر کی ارکان خاندان سے ملاقات

مدینہ منورہ میں بس حادثہ کا شکارخاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی

دکھ کی گھڑی میں بھارت راشٹرا سمیتی سوگوار خاندانوں کے ساتھ۔کے ٹی آر کی ارکان خاندان سے ملاقات

حیدرآباد۔20نومبر(پریس نوٹ)بی آر ایس ورکنگ صدرِ کے ٹی راما راو¿ نے آج مدینہ منورہ میں بس حادثہ کا شکار ہونے والے مشیرآباد کے 18 افراد کے ارکان خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ پارٹی سربراہ و سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو¿نے بھی اس حادثہ پر رنج وغم کا اظہارِ کرتے ہوئے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں بھارت راشٹرا سمیتی سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑی رہے گی اورپارٹی کی جانب سے ممکنہ تعاون کا پیش کش بھی کیا۔

 

انہوں نے بعد ازاں میڈیا نمائندں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں 17 نومبر کو پیش آنے والے اس حادثہ میں تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے 40 سے زائدافراد شہید ہوئے ہیںجن میں زیادہ تر کا تعلق حیدرآباد سے تھے۔کے ٹی راما راو¿ نے کہا کہ وہ اڈیکمیٹ میں متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے اس واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ اس حادثہ میں تلنگانہ کے تقریباً 45 افراد خاص کر ایک ہی خاندان کے 18 افرادکی موت ہوئی جو دل دہلا دینے والا عظیم سانحہ ہے ۔

 

اس ناگہانی حادثہ کے بعد لواحقین کی رہنمائی اور تدفین کے انتظامات میں دستاویزی کارروائی میں تعاون کے لئے بی آر ایس نے بھی سابق صدر نشین وقف بورڈ جناب مسیح اللہ اور اعظم علی خرم پر مشتمل دورکنی وفد کو مدینہ منورہ روانہ کیا ہے جہاں وہ سعودی عرب میں سفارت خانہ کے حکام کے ساتھ رابطہ کر رہے ہیںتاکہ ممکنہ مدد کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ اس خاندان کے ذمہ دار شیخ نصیر الدین کے بہنوئی سعید نے کے ٹی آر کو تمام تفصیلات سے واقف کروایا اور ان کی آمد پر شکریہ اداکرتے ہوئے صرف نماز جمعہ میں دعائے مغفرت کروانے کی خواہش ظاہر کی۔

 

انہوں نے اس حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی رکن اسمبلی ایم گوپال اور ان کے فرزند بی آر ایس لیڈر ایم جئے سمہا کی جانب سے اظہار فوری طور پر پہنچ ضروری کارروائی کا تیقن دیا اورہمدردی پر بھی شکریہ ادا کیا۔ اسی دوران تمام شہداء کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی

 

۔اس موقع پر سابق ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی ، سابق وزیرٹی سرینواس یادو، سابق رکن کونسل محمد سلیم، بی آر ایس قائدین علی مسقطی، شیخ عبداللہ سہیل ، محمد جہانگیر ،محمد ظہیرالدین ثمر ،ارشد علی خان، محمد شریف الدین ، منورچاند، اخلاق حسین ، محمد علی، سید مختار حسین ،محمد قدیر، احمد اللہ بختیار و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button