نیشنل

میں نے رمضان کے مقدس مہینے میں غزہ پر بمباری بند کرنے اسرائیل کو اپنا خصوصی نمائندہ بھیجا تھا : وزیراعظم نریندر مودی

نئی دہلی _ 17 مئی ( اردولیکس ڈیسک) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ انہوں نے اپنے نمائندے کے ذریعے اسرائیل کو پیغام بھیجا تھا کہ وہ رمضان کے مقدس مہینے میں غزہ پر فضائی حملے بند کرے۔ اس بات کا انکشاف انہوں نے ایک ہندی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کیا۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ "رمضان کے مہینے میں، میں نے اپنے خصوصی نمائندے کو اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے پاس بھیجا، انہوں نے انہیں میرا پیغام پہنچایا کہ وہ اس مقدس مہینے میں بمباری نہ کریں، انہوں نے اس پر عمل کرنے کی کوشش بھی کی۔ لیکن، رمضان  کے آخری دو تین دنوں میں وہاں پر تشدد کے واقعات  رونما ہوئے ۔ مودی نے کہا کہ کوئی اگر  مسلمانوں کے مسائل پر انھیں پریشان کرتا ہے تو میں ایسی باتوں کو فوری طور پر ظاہر نہیں کرتا کیونکہ میں تشہیر کا خواہش مند نہیں ہوں۔

 

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ فلسطین اور اسرائیل کے دوروں کے معاملے میں تبدیلی لائے ہیں۔ "ماضی میں، اگر میں اسرائیل کا دورہ کرتا تو فلسطین جانا بھی لازمی تھا۔ وہ سیکولرازم کا مظاہرہ کرتے ہوئے واپس آتے تھے،  ایک بار شام  کے بادشاہ کو معلوم ہوا کہ میں اردن کی فضائی حدود سے فلسطین جا رہا ہوں تو انھوں نے  مجھ سے کہا کہ آپ میرے مہمان ہیں،  اردن کے بادشاہ نے کہا کہ آپ میری ہیلی کاپٹر میں فلسطین جا سکتے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button