نیشنل

کشمیر فائلس ایک بے ہودہ فلم۔انٹرنیشنل فلم فیسٹیول انڈیا کے جیوری نے نیشنل ایوارڈ ملنے پرکیا حیرت کا اظہار

نئی دہلی: کشمیرفائلس نامی جو فلم باکس آفس پر ہٹ ہوئی تھی اور وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی اس فلم کی تعریف کی تھی ،گوا میں 53ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول کی جیوری کے سربراہ نے اسے پروپگنڈہ اوبے ہودہ قراردیا۔ واضح رہے کہ اس فلم میں 1990 میں وادی کشمیر سے کشمیری پنڈتوں کے قتل اور ان کی بے دخلی کی منظر کشی کی گئی ہے۔ آئی ایف ایف آئی (انٹرنیشنل فلم فیسٹیول انڈیا) جیوری کے سربراہ اسرائیلی فلم ساز ناڈاو لاپڈ نے کہا کہ فیسٹیول میں فلم کی نمائش سے جیوری کے تمام اراکین حیران اور پریشان رہ گئے۔ انھوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات پر حیران ہیں کہ فلم نے نیشنل ایوارڈ حاصل کر لیا۔ اس فلم میں واقعات کو جانبدرانہ طریقہ سے پیش کیا گیا ہے جس کی مختلف گوشوں سے مذمت کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button