نیشنل

چیف الیکشن کمشنر کے تقرر پر سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن میں تقررات کے معاملے میں اہم فیصلہ سنایا ہے۔عدالت نے الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) اور الیکشن کمشنر (ای سی) کے تقرر پر اہم فیصلہ لیا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشنر کا تقرر سی بی آئی چیف کی طرز پر کیا جائے۔عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جس میں وزیر اعظم، لوک سبھا کے اپوزیشن لیڈر اور چیف جسٹس آف انڈیا کو بھی شامل کیا جائے۔ یہ کمیٹی صدر جمہوریہ ہند کو ایک نام تجویز کرکے روانہ کرے اور صدر جمہوریہ کی منظوری کے بعد چیف الیکشن کمشنر کا تقرر کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button