جرائم و حادثات

بچوں کے کھانے کی اشیاء سمیت کئی پروڈکٹس کی ایکسپائری ڈیٹ تبدیل کرکے فروخت۔ حیدرآباد میں ٹولی گرفتار

حیدر آباد: حیدرآباد میں پولیس نے استعمال کی میعاد مکمل ہونے کے بعد مینوفیکچرنگ ڈیٹ کے لیبل تبدیل کرتے ہوئے ایکسپائری پروڈکٹس فروخت کرنے کا پردہ فاش کیا ہے‌۔ رچہ کنڈہ پولیس نے بتایا کہ ایک ٹولی گزشتہ 6 ماہ سے ممبئی اور دیگر مقامات سے استعمال کی معیاد مکمل ہونے کے بعد اشیا کم قیمت پر خرید کر اس پر نقلی اسٹیکرس چسپاں کر کے فروخت کر رہی تھی۔ پولیس نے اس معاملے میں  نریش، رحیم اور اوما کانت کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیتی اشیا ضبط کرلی۔ ان کے پاس سے چاکلیٹس ، بالوں کا تیل، روس واٹر، آئسکریم، اسپرے، صابن، چپس ، وسپر وغیرہ شامل ہیں۔ یو ٹولی مال بنانے کی خاطر لوگوں کی جان سے کھلواڑ کررہی تھی پکڑے جانے والے ملازمین بتائے گئے ہیں جبکہ اصل ملزمین جو فراری میں ہیں پولیس انھیں تلاش کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button