تلنگانہ

المیزان کے قافلے کی ادائیگی عمرہ کے بعد واپسی۔اگلے قافلوں کی عنقریب روانگی

حیدرآباد: المیزان ٹورس اینڈ ٹراویلس حج و عمرہ گروپ مانصاحب ٹینک حیدرآباد کے 53 رکنی قافلہ کی شمس آباد ایئر پورٹ پر الحاج حافظ محمد فیاض علی مینیجنگ ڈائریکٹر کی قیادت میں ادائیگی عمرہ کے بعد واپسی عمل میں آئی۔ الحاج حافظ محمد فیاض علی مینیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ عازمین عمرہ کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں تمام مقدس مقامات زیارت کروائی گئی اگلے چار قافلے 25 جنوری 28 جنوری 14 فبروری اور 12 مارچ کو روزانہ ہونگے ۔ سال 2022 میں 12 قافلے روانہ ہوچکے ہیں اور 2023 کا یہ پہلا قافلہ تھا ۔حجاج کرام کا حیدرآباد سکندرآباد سدی پیٹ کڑپہ کرنول تانڈور سنگاریڈی میدک سے تعلق ہے۔ حجاج کرام نے بارش میں طواف کیا اور مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ہوٹلس کا انتظام بالکل قریب کیا گیا تھا جس کی وجہ سے حجاج کرام کو کافی سہولت فراہم ہوئی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button