جنرل نیوز

نارائن پیٹ میں مفت گرمائی دینی تعلیمی کورس کے اختتام پر جلسہ تقسیم اسنادات 

 

نارائن پیٹ : 02 جون (اردو لیکس)مقامی علمائے جامعہ نظامیہ کےزیر گرمائی تعطیلات میں اسکول و کالج کے طلباء وطالبات کے لئے نارائن پیٹ ضلع مستقر کے حضرت معصوم ولی بابا درگاہ شریف میں یکم مئی تا ختم مئی مفت گرمائی دینی تعلیمی کورس کا انعقاد عمل میں لایا گیا

 

جس میں مختلف سرکاری و خانگی اسکولوں میں زیر تعلیم تقریباْ 140 طلباء و طالبات نے شرکت کرتے ہوئے ناظرہ قرآن مع تجوید ، منتخب سورتوں کا حفظ ، وضو ، اذان ، نماز کی عملی مشق ، چالیس احادیث و چالیس دعائیں ، ضروری ایمان وعقائد اور اسلامی اخلاق واداب کی تعلیم حاصل کی۔ آج اس ضمن میں اختتامی جلسہ کا انعقاد عمل میں لایا جس کی صدارت حضرت سید شاہ محمد غیاث الدین قادری سجادہ نشین درگاہ تقی بابا نارائن پیٹ نے کی

 

جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا حافظ وقاری محمد شفاعت علی نظامی ناظم تعلیمات مدرسہ دارالعلوم دینیہ جامع مسجد نارائن پیٹ نے شرکت کی۔ تقریب میں تمام طلباء و طالبات کو اسنادات وانعامات سے نوازا گیا جب کہ بہترین مظاہرہ کرنے والے طلباء وطالبات میں اشرفیہ ایجوکیشنل سوسائٹی کے اشتراک وتعاون سے 25 نصاب اہل خدمات شرعیہ اور انواریہ ایجوکیشنل سوسائٹی کے اشتراک و تعاون سے 50 مختلف دینی کتب بطور انعام دئے گئے۔ اس موقع پر درگاہ حضرت معصوم ولی بابا کی کمیٹی کی جانب سے مہمانان واساتذہ کو تہنیت پیش کی گئی

 

۔ اس موقع پر نگران کورس مولانا حافظ محمد فاروق بن مخاشن خطیب وامام مسجد عمر بن خطاب ، مولانا حافظ محمد چاند پاشاہ لیکچرر معاشیات گورنمنٹ جونیر کالج نارائن پیٹ ، کورس کے معلیمین مولانا حافظ محمد وسیم اکرم نظامی کامل جامعہ نظامیہ ، مولانا حافظ محمد سفیان تاج فاضل جامعہ نظامیہ کے علاوہ مولانا محمد انصار نظامی امام جامع مسجد پگڑی ماری ، حافظ محمد حسین نظامی امام مسجد فردوس ، حافظ محمد تقی امام مسجد رشیدیہ ، جناب ریاض الدین رنگریز صدر انتظامی کمیٹی مسجد عمر بن خطاب ودیگر موجود تھے۔ جناب محمد تمیزالدین رنگریز کے شکریہ پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button