نیشنل

اشکوں، دعاؤں اور تلبیہ کی گونج میں ہندوستانی عازمینِ حج کا پہلا قافلہ سعادت حج کے لئے روانہ

نئی دہلی: حجِ بیت اللہ کی مقدس سعادت کے لیے ہندوستانی عازمین کا پہلا قافلہ آج روح پرور مناظر کے درمیان دہلی، گوہاٹی، کولکاتا، سری نگر اور وجے واڑہ سے مکہ مکرمہ کے لیے روانہ ہو گیا۔ اس موقع پر فضا “لبیک اللہم لبیک” کی صداؤں سے گونج اٹھی، آنکھیں نم اور دل عقیدت سے لبریز نظر آئے، ہر طرف رخصتی کے جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔

 

اقلیتی امور کی وزارت کے سیکرٹری ڈاکٹر سریواتسا کرشنا نے دہلی سے صبح 9:45 بجے مدینہ منورہ کے لیے پہلی پرواز کو روانہ کرتے ہوئے عازمین کے لیے خیر و برکت کی دعائیں کیں۔

 

انہوں نے کہا کہ حکومت جدید سہولیات، ڈیجیٹل نظام اور شفاف طریقہ کار کے ذریعے حج کے سفر کو مزید آسان بنا رہی ہے۔ عازمین نے بھی بہتر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، جبکہ تلبیہ کی دلکش صداؤں نے اس روحانی سفر کے آغاز کو یادگار بنا دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button