ہندوستان کی جونیر ہاکی ٹیم کے کوچ پر جنسی استحصال کا الزام

نئی دہلی: مرکزی وزارتِ کھیل نے جونیئر خواتین ہاکی ٹیم کے کوچ پر عائد جنسی استحصال کے الزامات کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ جونیئر خواتین ہاکی ٹیم کو ایف آئی ایچ ہاکی جونیئر ورلڈ کپ 2025 میں حصہ لینے کے لیے چلی کے شہر
سینٹیاگو جانے والی ہے۔ یہ ٹورنمنٹ یکم دسمبر سے شروع ہوگا ۔گزشتہ دنوں جونیئر خواتین ہاکی ٹیم نے کئی ملکی دورے کیے تھے اور انہی میں سے ایک دورے کے دوران مبینہ غلط رویّے کی شکایت سامنے آئی تھی۔ یہ دورے جون میں
ارجنٹینا، بیلجیم، نیدرلینڈز اور ستمبر میں آسٹریلیا کے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ٹیم کی ایک خاتون کھلاڑی کئی بار کوچ کے کمرے میں جاتی ہوئی دیکھی گئی تھی۔اس معاملے پر کھیل وزارت کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ہم پہلے تحقیقات کی
رپورٹ کا انتظار کریں گے اس کے بعد ہی کارروائی کی جائے گی۔ ہمارا محکمہ ایسے معاملات کو بہت سنجیدگی سے دیکھتا ہے اور اگر کوئی قصوروار ثابت ہوا تو سخت کارروائی ہوگی۔ان الزامات کے درمیان مرکزی وزیر منسکھ مانڈویہ نے
فوری طور پر تحقیقات کا حکم دیا۔



