انٹر نیشنل

آسٹریلیائی کرکٹر فواد احمد کے شیر خوار بیٹے کا انتقال

نئی دہلی: معروف آسٹریلیائی کرکٹر فواد احمد کے شیر خوار بیٹے کا انتقال ہوگیا۔ اس بات کا انکشاف فواد نے سوشل میڈیا کے ذریعہ کیا۔

 

فواد احمد کی اہلیہ نے اس سال جون میں اپنے دوسرے بچے کو جنم دیا تھا بدقسمتی سے ہی بچہ پیدائش سے ہی صحت کے بہت سے مسائل کا شکار تھا، بچے کا میلبورن کے رائل چلڈرن ہاسپٹل میں علاج کروایا جارہا تھا جہاں اس کا انتقال ہوگیا۔

 

فواد نے بتایا کہ بچےکی طبیعت بگڑ گئی اور وہ رواں ماہ کی 23 تاریخ کو انتقال کر گئے۔انھوں نے لکھا’ایک طویل جدوجہد کے بعد میرا چھوٹا فرشتہ ایک تکلیف دہ اور سخت لڑائی میں ہار گیا۔

 

ہم اسے بہت یاد کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button