نیشنل

جنسی زیادتی تبدیلی مذہب اور گائے کا گوشت کھانے کیلئے دباو کا الزام۔ آئی پی ایل کامنٹریٹر گرفتار

نئی دہلی: ایک خاتون یوٹیوبر کی شکایت پر معروف اداکار، آئی پی ایل کامنٹیٹر اور یوٹیوب پر لاکھوں فالوورز رکھنے والے مَنی معراج کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔یہ واقعہ 18 ستمبر کو سامنے آیا جب اسی شعبے سے تعلق رکھنے والی ایک

 

 

خاتون یوٹیوبر نے اس پر زیادتی زبردستی مذہب تبدیلی اسقاطِ حمل اور دھوکہ دہی جیسے سنگین الزامات عائد کیے۔غازی آباد کے کھودا پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں نے اسے گرفتار کیا اور ٹرانزٹ ریمانڈ پر غازی آباد منتقل کر دیا۔

 

 

منی معراج نے اپنے کامیڈی ویڈیوز کے ذریعے سوشل میڈیا پر لاکھوں فالوورز بنائے تھے۔ اسی شہرت کے باعث وہ بھوجپوری فلموں میں اداکاری کے مواقع حاصل کیے جن میں سے ایک فلم حال ہی میں ریلیز ہوئی۔ وہ Jio TV کے لیے

 

 

بھوجپوری زبان میں آئی پی ایل کمنٹری بھی کر چکا ہے۔بعد میں جب عوام کو معلوم ہوا کہ وہ ماضی میں ایک قصائی تھا تو کئی فالوورز کو شدید صدمہ پہنچا۔متاثرہ خاتون یوٹیوبر نے پولیس شکایت میں الزام لگایا کہ منی معراج نے جعلی

 

 

شناخت کے ذریعے اس سے دوستی کی۔اسے نشہ آور دوا دے کر، شادی کا جھانسہ دے کر بار بار جنسی زیادتی کی۔اسے غیر فطری جنسی تعلقات پر مجبور کیا۔مذہب تبدیل کرنے کے لیے دباؤ ڈالا۔اسقاطِ حمل کروانے کے لیے بھی

 

 

دھمکیاں دیں۔منی معراج کا خاندان اسے گائے کا گوشت کھانے کے لیے مجبور کرتا رہا۔خاتون کا دعویٰ ہے کہ پچھلے تین سالوں سے وہ مسلسل ہراسانی کا شکار رہی ہے اور ملزم نے اس سے لاکھوں روپے بھی لے کر دھوکہ دیا ہے۔اس نے

 

 

مطالبہ کیا ہے کہ منی معراج کو سخت سزا دی جائے اور کہا کہ وہ چاہتی ہے کہ نوجوان لڑکیاں "لَو جہاد” جیسے معاملات کا شکار نہ ہوں، اس مقصد کے لیے وہ اپنی طرف سے مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button