نیشنل

جئے پور میں خوفناک بس حادثہ — باپ بیٹی جھلس کر جاں بحق ، 15 گیس سلنڈرز میں سے دو پھٹ گئے

جئے پور میں خوفناک بس حادثہ — باپ بیٹی جھلس کر جاں بحق ، 15 گیس سلنڈرز میں سے دو پھٹ گئے

 

جئے پور میں مزدوروں کو لے جانے والی ایک بس ہائی ٹینشن برقی  تار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں بس میں آگ بھڑک اٹھی۔ حادثہ میں دو افراد موقع پر ہی جھلس کر ہلاک ہوگئے جبکہ 10 مزدور زخمی ہوئے، جن میں پانچ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

 

اطلاعات کے مطابق 11 ہزار کلو وولٹ کی برقی  تار ٹوٹ کر بس پر گری، جس سے بس میں زوردار  برقی شاک لگ گیا اور آگ لگ گئی۔ یہ مزدور اترپردیش کے بریلی ضلع سے ٹوڈی کے ایک اینٹ بھٹی پر کام کے لیے آئے تھے۔

 

شدید زخمیوں کو جئے پور کے سوامی مان سنگھ ہاسپٹل منتقل کیا گیا جبکہ 4 دیگر کا علاج شاہپورہ سب ڈسٹرکٹ ہاسپٹل میں جاری ہے۔ فائربریگیڈ نے آگ پر قابو پا لیا، اور پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔ شناخت کے لیے راکھ میں سے مزدوروں کے شناختی کارڈ نکالے جا رہے ہیں۔

 

حادثہ میں ہلاک ہونے والے دو افراد کی شناخت 50 سالہ نسیم  اور ان کی  20 سالہ بیٹی شبنم کے طور پر ہوئی ہے۔ ان کی نعشیں مردہ خانے میں رکھی گئی ہیں۔

 

زخمیوں میں تین خواتین — نجمہ، ستارہ اور نحیم شامل ہیں، جبکہ دو دیگر زخمیوں کی شناخت عزرا اور الطاف کے طور پر ہوئی ہے۔

 

ایس ڈی ایم کی رپورٹ کے مطابق بس میں حد سے زیادہ سامان لادا گیا تھا، اور چھت پر رکھا ہوا سامان ہائی ٹینشن تار سے ٹکرا گیا جس کے باعث تار ٹوٹا اور آگ لگ گئی۔

 

دوسری جانب مقامی دیہاتیوں نے الزام لگایا ہے کہ انہوں نے پہلے ہی برقی کے محکمے کو ٹوٹی ہوئی تار کے بارے میں مطلع کیا تھا مگر مرمت نہیں کی گئی۔

 

فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق بس میں 15 ایل پی جی گیس سلنڈرز رکھے ہوئے تھے جن میں سے دو سلنڈر پھٹ گئے۔ ایک فائر اہلکار نے بتایا کہ ہم نے 25 مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا، لیکن دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button